جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) میں ملک مخالف نعرے لگائے جانے کے معاملے میں دہلی حکومت کی طرف سے فارنسک جانچ کے لئے بھیجے گئے سات ویڈیو کلپنگ میں سے دو کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کئے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔
جے این یو میں 9
فروری کو ایک پروگرام کے دوران ملک مخالف نعرے لگائے جانے کی خبر آئی تھی، بس خاصا تنازعہ پیدا ہوگیاتھا۔
پولیس اس معاملے میں وہاں کی اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے علاوہ دو دیگر طلباء کو بھی گرفتار کرکے جیل بھیج چکی ہے۔